پاکستانیوں نے گزشتہ مالی سال تھری اور فور جی انٹرنیٹ پر 98 ارب روپے اڑا دیئی

ٹیلی کام کمپنیوں نے تھری اور فور جی سروس سی27 فیصد اضافی کمائی کی ‘ پی ٹی اے کی سالانہ رپورٹ

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 20:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) پاکستانیوں نے گذشتہ مالی سال میں تھری اور فور جی انٹرنیٹ پر 98 ارب روپے اڑا دیئے جس سے ٹیلی کام کمپنیوں کے وارے نیارے ہو گئے۔ پی ٹی اے کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ٹیلی کام کمپنیوں نے تھری اور فور جی سروس سی27 فیصد اضافی کمائی کی ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں تیز انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 3کروڑ 22لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ ٹیلی کام کمپنیوں نے مالی سال دو ہزار پندرہ سولہ میں 452ارب روپے ریونیو کمایا ۔ اس عرصے کے دوران ٹیلی کام سیکٹر میں 659ملین ڈالر کا سرمایہ لگایا گیا۔ پی ٹی ایکوگذشتہ مالی سال میں انٹرنیٹ صارفین کی 22ہزار 866شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 99.6 فیصد نمٹا دی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :