بغداد : مجلس میں خود کش دھماکا٬ ہلاک افراد کی تعداد 55 ہوگئی٬50سے زائد زخمی
واقعہ بغداد کے شمالی ضلع الشعب میں پیش آیاجہاں ایک پر ہجوم مارکیٹ میں ٹینٹ لگایا گیا تھا جس میں مجلس جاری تھی دھماکہ موصل آپریشن کا ردعمل ہے داعش نے ذمہ داری قبول کرلی
ہفتہ 15 اکتوبر 2016 20:18
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے ایک خودکش دھماکے میں55 افراد ہلاک اور50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے٬ دھماکہ موصل آپریشن کا ردعمل ہے داعش نے ذمہ داری قبول کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ بغداد کے شمالی ضلع الشعب میں پیش ا آیاجہاں ایک پر ہجوم مارکیٹ میں ٹینٹ لگایا گیا تھا۔اس مقام پر محرم الحرام کی مناسبت سے مجلس جاری تھی اور وہاں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے جبکہ ایک مقامی شخص کی وفات پر تعزیت کے لیے بھی لوگ وہاں موجود تھے۔
پولیس اور طبی حکام نے بتایا کہ مجلس میں ایک خود کش بمبار داخل ہوا اور اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکہ موصل آپریشن کا ردعمل ہے ۔(جاری ہے)
خیال رہے کہ شدت پسند تنظیم داعش کے کنٹرول میں مغربی اور شمالی عراق کے بیشتر علاقے ہیں٬ جن میں ملک کا اہم ترین شہر موصل بھی شامل ہے۔گذشتہ کچھ مہینوں سے امریکی فضائیہ اور فوجی مدد کے ذریعے عراقی فورسز نے داعش سے کچھ علاقے واپس لیے ہیں تاہم اس کے بعد داعش کی جانب سے عراقی شہروں میں خود کش دھماکوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔
صرف مئی 2016 میں ہونے والے متعدد دھماکوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔جولائی میں بھی عراق کے دارالحکومت بغداد کے مصروف تجارتی مرکز میں شدت پسند تنظیم داعش کی جانب سے کیے گئے بم دھماکے میں 213 افراد ہلاک اور 160 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.