ڈیرہ مراد جمالی‘ ڈسٹرکٹ جیل میں قیدی جیل انتظام رویے کیخلاف بپھرگئے ‘درجنوں قیدی باریکوں سے نکل کر چھتوں پر چڑھ گئی

جیل انتظامیہ کے نامناسب رویے کیخلاف سخت نعرے بازی ‘احتجاج مظاہرہ‘ ہلڑبازی ‘سامان کو آگ لگادی جیل انتظامیہ نے اپنا رویہ درست نہیں کیا تو مزید احتجاج کرنے پر مجبورہوجائیں گے ‘ قیدیوں کا موقف جیل انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی کئی گھنٹوں کے احتجاج کے بعد قیدیوں کو بارکوں میں واپس بند کردیا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 20:05

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) ڈسٹرکٹ جیل ڈیرہ مرادجمالی میں قیدی جیل انتظام رویے کے خلاف بپھرگئے درجنو قیدی باریکوں سے نکل کر چھتوں پر چھڑکر جیل انتظامیہ کے نامناسب رویے کے خلاف سخت نعرے بازی احتجاج مظاہراہ ہلڑبازی کرکے اپنے سامان کو آگ لگادی اورجیل انتظامیہ نے اپنا رویہ درست نہیں کیا تو مزید احتجاج کرنے پر مجبورہوجائیں گے ‘جیل انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری طلب کرکے کئی گھنٹوں کے احتجاج کے بعد قیدیوں کو کنٹرول کرکے بارکوں میں واپس بند کردیا ۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل ڈیرہ مرادجمالی میں قیدی جیل انتظام رویے کے خلاف احتجاجاً علامتی بھوک ہڑتال کرکے باریکوں سے نکل کر چھتوں پر چڑھ گئے جہاں قیدیوںنے احتجاجی مظاہرہ کرکے سخت نعرے بازی کی اورقیدیوںنے اپنے سامان کو بھی آگ لگائی قیدیوں کا کہناتھا کہ جیل انتظامیہ کا رویہ ہمارے ساتھ ظالمانہ ہے غیر معیاری کھانا فراہم کرنے کے ساتھ ہمارے آنے والے ملاقاتیوں سے بھاری رقم بٹوررہے ہیں اورجیل میں بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہے اورہمارے ساتھ ذیادتی اورناانصافی کی جارہی ہے جیل وارڈرز کی جانب سے ہمیں بے جاتنگ کیا جارہا ہے جیل انتظامیہ کی ذیادتیوں اورظلم سے تنگ آکر ہم احتجاج کرنے پر مجبورہوگئے انہوںنے صوبائی وزیر داخلہ اورآئی جی جیل خانہ جات سے مطالبہ کیاہے کہ جیل انتظامیہ کی مبینہ نارواسلوک کا نوٹس لیکر ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اوربنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :