تحر یک انصاف الیکشن سیل کے انچارج خرم قریشی نے قیادت کے رویے سے دلبرداشتہ ہو کر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) تحر یک انصاف الیکشن سیل کے انچارج خرم قریشی نے قیادت کے رویے سے دلبرداشتہ ہو کر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مستعفی ہونے والے تحر یک انصاف الیکشن سیل کے انچارج خرم قریشی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ صحت اور خاندان کی پرواہ کیے بغیر پی ٹی آئی کیلئے بے لوث کام کیا لیکن عمران خان اور اعلی قیادت نے ان کی خدمات کا اعتراف نہیں کیا جبکہ عمران خان ان سے ملاقات بھی نہیں کرتے جس کی وجہ سے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا واضح رہے کہ این اے 122 ٬ این اے 125 اور این اے 110 دھاندلی کیس میں خرم قریشی پی ٹی آئی الیکشن سیل کے انچارج رہے ہیں اور انہوں نے کیسز کیلئے تمام تر ڈیٹا اور ریکارڈ اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کیاہے۔

متعلقہ عنوان :