شاہ محمود قریشی کے بند کمرے میں ’’آف ڈی ریکارڈ ‘‘کیے جانیوالے خطاب کی ویڈ یو سامنے آگئی

حکومت اور افواج پاکستان میں رابطے منقطع ہیں ‘ایک اکتوبر1999میں بھی آیا اور ایک آج ہے ‘یہ اکتوبر بھی 1999کے اکتوبر سے کم نہیں ‘یہ ہیں حالات اور یہ ہے احتجاج کی کال‘شاہ محمود قر یشی کا پارٹی کے بند کمر ے اجلاس سے خطاب

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) تحر یک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی کے بند کمرے میں ’’آف ڈی ریکارڈ ‘‘کیے جانیوالے خطاب کی ویڈ یو سامنے آگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے اجلاس کے دوران شاہ محمود قر یشی کے پارٹی کے لوگوں سے آف دی ریکارڈ کیے جانیوالے خطاب کی ایک مختصر ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں شاہ محمود قر یشی پارٹی کے لوگوں سے خطاب میں کہہ رہے کہ حکومت اور افواج پاکستان میں رابطے منقطع ہو چکے ہیں ایک اکتوبر1999میں بھی آیا اور ایک اکتوبر آج 2016 میں بھی آیا ہے 1999کے اکتوبر سے یہ اکتوبر بھی کم نہیں‘ یہ ہیں حالات ‘اور یہ ہے احتجاج کی کال۔