گرین ہاؤس گیس کا خاتمہ ٬ْ200ممالک معاہدے پر متفق

گیس کے استعمال میں کمی لانے کیلئے معاہدے کے تحت ممالک کوتین گروپس میں تقسیم کیا گیا معاہدے کے تحت٬ یورپ اور امریکا سمیت ترقی یافتہ ممالک گرین ہاؤس گیس کے استعمال میں مرحلہ وار کمی لانے کے پابند ہونگے

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 20:01

گرین ہاؤس گیس کا خاتمہ ٬ْ200ممالک معاہدے پر متفق

کیگالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) افریقی ملک روانڈا میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں 200 ممالک نے ریفریجریٹر اور ایئر کنڈیشنر میں استعمال ہونے والی ماحول دشمن گرین ہاؤس گیسز کے خاتمے کیلئے قانونی معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں۔گرین ہاؤس گیسز کا ایک اہم حصہ ہائیڈرو فلورو کاربنز(ایچ ایف سیز) ہیں جو کاربن ڈائی آکسائیڈ کی نسبت 10 ہزار گنا طاقتور اور نقصان دہ گیس ہے ٬ْ گیس کے استعمال میں کمی لانے کیلئے معاہدے کے تحت ممالک کوتین گروپس میں تقسیم کیا گیا اور ان تین گروپس کو خطرناک گیسزکے خاتمے کیلئے الگ الگ ڈیڈ لائنز دی گئی ہیں٬ اس معاہدے میں دنیا کی دو بڑی معیشتیں امریکا اور چین بھی شامل ہیں۔

روانڈا کے دارالحکومت کیگالی میں ہونے والے اجلاس میں 200 ممالک کے ماحول دشمن گرین ہاؤس گیسز کے خاتمے کیلئے قانونی معاہدے پر اتفاق کا اعلان روانڈا کے وزیر ونسنٹ بروٹا نے کیا٬ امریکا کے سیکریٹری خارجہ جان کیری نے اس معاہدے کو ایک اہم اقدام قرار دیا۔

(جاری ہے)

معاہدے کے تحت٬ یورپ اور امریکا سمیت ترقی یافتہ ممالک اس بات کے پابند ہیں کہ وہ گرین ہاؤس گیس کے استعمال میں مرحلہ وار کمی لائیں گے جبکہ 2019 میں 10 فیصد کمی سے شروع کرکے 2036 تک اس گیس کے استعمال کو 85 فیصد کم کر دیا جائے۔

بیشتر امیر ممالک ہائیڈرو فلور کاربنز کے استعمال میں کمی کا آغاز پہلے ہی کرچکے ہیں۔معاہدے کے تحت ترقی پذیر ممالک کے 2 گروہ ان نقصان دہ گیسز کے استعمال کو 2024 یا پھر 2028 تک منجمد کرنے کے بعد بتدریج استعمال میں کمی لائیں گے٬ بھارت٬ ایران٬ عراق٬ پاکستان اور خلیجی ممالک اس دوسری ڈیڈلائن کے مطابق ایچ ایف سیز کے استعمال پر قابو پائیں گے۔ان ممالک کو گرم آب و ہوا اور تیزی سے بڑھتے ہوئے متوسط طبقے کی وجہ سے زیادہ وقت درکار ہے ٬ْبھارت کو اپنی بڑھتی ہوئی صنعتوں کے نقصان کا اندیشہ ہے۔ماحولیات پر نظر رکھنے والے اقوام متحدہ کے افسر ایرک سولہیم کا کہنا تھا کہ پیرس میں گذشتہ سال دنیا کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے محفوظ رکھنے کا عہد کیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :