آئی سی ٹی کی ترقی کیلئے مزید یونیورسٹیاں قائم کی جائیں

13ویں آئی سی ٹی ایوارڈز کے موقع پر نصیر احمد اور جہاں آراء کا خطاب

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء)ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے مزید یونیورسٹیاں قائم کی جائیں تاکہ تیزی سے بڑھتی ہوئی اس صنعت میں بہترین افرادی قوت میسر آسکے۔یہ بات سافٹ ویئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین نصیر احمد نے کہی۔ وہ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں پاشا کے تحت 13ویں آئی سی ٹی ایوارڈ ز کی رنگا رنگ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

چیئرمین پاشا اور انفوٹیک کے صدر نصیر اختر نے کہا کہ یہ تقریب ہماری کمیونٹی اور اداروں کی صلاحیتوں کو مضبوط کریگی اور ہم ان اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ یہ ایوارڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ ملکی اداروں کو ان کی کاروباری خدمات٬ مصنوعات کی بہترین پریزنٹیشن اور تخلیقی صلاحیت کے حوالے سے 12سال سے دیئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس 13ویں سالانہ ایوارڈ ؂زکی تقریب میں 29کیٹگریز میں ایوارڈز دیئے گئے۔ ان ایوارڈز کے اجراء کا مقصد ان اداروں کی حوصلہ افزائی٬ تمام اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنا٬ نیٹ ورکنگ ٬ٹیکنالوجی کی ترقی اور آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور مصنوعات کے معیار کو عالمی سطح پر روشناس کرانا ہے۔پہلی بار یونائیٹڈ بنک لمیٹڈبحیثیت مین اسپانسر کے طور پر اس ایونٹ میں شریک ہو ا ہے۔

پاشا کی صدر جہان آراء نے کہا کہ پاشا مقامی سپر ٹیکنالوجی کے سپر ھیروز کو ایک پلیٹ فارم پر لا یا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے دنیا کو یہ بتایا ہے کہ پاکستان میں ذہین اور تخلیقی صلاحیتوں کے حامل نوجوانوں نے اس شعبے میں نمایاں کاکردگی انجام دی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس ایوارڈ کیلئے نامزدگیاں پورے پاکستان سے موصول ہوئیں اور جیوری نے ان میں سے بہترین کمپنیوں کو ایوارڈ کیلئے منتخب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ 17مصنوعات اور 15کیٹیگریز میں ایوارڈ دیئے گئے ہیں۔اس موقع پر ایوارڈ ز حاصل کرنے والوں میں رنراپ ایوارڈز ایباکس کنسلٹنگ٬ ایٹچیزن کالج٬ آٹوسافٹ ڈائنامک ٬ ایوانزا سلوشنز٬ ڈیٹا لوگ٬ ایل ایم کے ٹی ٬ نسٹ کالج آف الیکٹریکل اور مکینیکل انجینئرنگ٬ ایوکس ٹیکنا لوجیز لمیٹڈ٬ پیمونا ٬ سیموبو٬ سکون ڈاکٹ کام ڈاٹ پی کے٬ ٹی پی ایس ٬ ٹرانسپیرنٹ ہینڈز٬ یوبی ایل فنڈ منیجرز٬ ویکلا اور ونرز ایواڈز آربی سافٹ٬ بلاک چین ٹیک٬ بریمرز ٬ کیڈر کالج٬ کوٹ انفارمیٹکس٬ الیزر ٹیکنالوجیز٬ فیچ اسکائی٬ آئس اینی میشنز٬ انفوٹیک ٬ نسٹ یونیورسٹی٬ انویسٹ ٹو انوویٹ٬ مورینگو فلمز٬ نیٹسول ٹیکنالوجیز٬ نسٹ کالج آف ای ایم ای٬ پاکستان ڈیٹا مینجمنٹ سروسز٬ رارملٹی بز سروسز ٬ شیوپس٬ سیموبو٬ اسٹریٹیجک ایلیانسز٬ سائبرڈ ٬ سسٹمز لمیٹڈ٬ ٹیلی نار پاکستان ٬ ٹیریسول ٬ ٹریلیم انفارمیشن سیکورٹی سسٹمز٬ وی ری پلے٬ ونڈرٹری کو دیئے گئے۔

اس 13ویں ایوارڈز کو ٹی پی ایس٬ سسٹمز لمیٹڈ٬ ان باکس بزنس ٹیکنالوجیز٬ پاکستان سافٹ ویئر بورڈ٬ میسن کانسلٹنگ کمپنیز نے اسپانسر کیا ہے۔ پاشا 1993سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی اور عالمی سطح پر آئی ٹی کے اداروں کو متعارف کرانے میں سرگرم عمل ہے اور پاشا عالمی سطح پر ورلڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ سروسز ٬ ایشن اوشیانک کمپیوٹنگ انڈسٹری آرگنائزیشن اور ایشیا پیسفک آئی سی ٹی الائنس سے وابستہ اور اس سے ملک بھر کے 450 ادارے ممبر ہیں۔ مزید معلومات کیلئے www.pashaictawards.com پر رابطہ کر سکتے ہیں۔