پیپلزپارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی کی تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل کر لئی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل سندھ کے اعلامیے کے مطابق آج( اتوار) 16اکتوبر کو سانحہ کارساز کے شہدا کی نویں برسی کے موقع پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی کی تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ریلی صبح 10 بجے بلاول ہائوس سے روانہ ہوکر سانحہ کارساز کی یادگار شاہراہ فیصل پر اختتام پذیر ہوگی ٬ جہاں پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کرینگے۔

ریلی کے روٹ اور عوام کی سہولت کیلئے متبادل راستوں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے ۔ ریلی کے سلسلے میں کارکنوں میں بھرپور جوش وجذبہ پایا جاتا ہے۔ پورے شہر کو پارٹی کے پرچموں٬ پینا فلیکس٬ خیر مقدمی بینرز٬ اسٹیکرز اور پوسٹرز سے سجا دیا گیا ہے۔ جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ قائم کئے گئے ہیںجہاںاس حوالے سے تیار کئے گئے خصوصی نغمے بجائے جارہے ہیں۔ جہاں کارکنوں کا جوش وخروش دیدنی ہے۔ کل انشاء اللہ ریلی اپنے مقرر وقت اور مقام سے روانہ ہوگی جس میں ہزاروں کارکن شریک ہونگے۔