حب سے لیاری گینگ وار کا اہم ملزم گرفتار٬ ملزم کے سر کی قیمت 30لاکھ روپے بتائی جاتی ہے

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) بلوچستان کے صنعتی شہر حب سے لیاری گینگ وار کا اہم ملزم گرفتار ملزم کے سر کی قیمت 30لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتے کو حب میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گنگ وار کے اہم ملزم بلال عرف با با کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم کی سر کی قیمت 30لاکھ بتائی جاتی ہے ملزم کے قبضے سے مختلف قسم کا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ملزم کو مزید کارروائی کیلئے کراچی منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :