محمود بھٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن واسا تعینات ٬ نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء)محمود بھٹی کو ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن واسا تعینات کر دیا گیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے زاہد اختر زمان کے حکم پر ان کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محمود احمد بھٹی گریڈ 18کے او ایم جی سروس کے افسر ہیں۔ پہلے پنجاب حکومت نے محمود بھٹی کی خدمات ایل ڈی اے کے حوالے کی تھیں اور وہ ڈپٹی سیکرٹری لائ اینڈ پارلیمنٹری افیئر تعینات تھے۔