شوگر ملوں کی کپاس کے علاقے میں منتقلی کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے شوگر ملوں کی کپاس کے علاقے میں منتقلی کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی۔

(جاری ہے)

تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے کہ معاملہ یہ ہے کہ قومی اخبار کی خبر کے مطابق شو گر ملوں کی منتقلی کے حوالے سے ذاتی کاروبار کو قومی مفاد پر ترجیح دی گئی پنجاب حکومت نی2006ئ میں نئی شوگر ملیں لگانے اور انہیں منتقل کرنے پر پابندی عائد کی تھی ٬فیصلے میں کہا گیا کہ کپاس کے خطے میںشوگر ملیں نہیں لگائی جا سکتیں اس لیے شوگر ملوں کی منتقلی کے فیصلے کو کالعدم قراردیا جاتا ہے۔

لیکن اب اقتدارمیں موجود خاندان نے اپنی شوگر ملز کو کپاس کے علاقے میں منتقل کرایا ہے جس کی وجہ سے کپاس کی پیداور کم ہونے کے خدشات ہیں۔منتقل کی جانیوالی شوگر ملز میں سے کچھ کے ذمے ذمینداروں کے کروڑوںروپے واجب الادا ہیں اور اب وہ شوگر ملزمنتقل کی جارہی ہیںتاکہ زمینداروں کا پیسہ ہضم کیا جاسکے۔