سی ڈی اے ایک مافیا بن چکا ہے‘ موجودہ حکومت توقعات کے مطابق ترقیاتی کام نہیں کروا سکی٬ سیکٹر جی 12 شرفائ کی رہائش کے قابل نہیں٬ سیکورٹی نہ ہونے کے برابر ہے‘تحریک انصاف کو اسلام آباد بند کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اورسابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل کا’’میٹ دی پریس‘‘ پروگرام سے خطاب

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ ن کے رہنما اورسابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل نے کہا ہے کہ سی ڈی اے ایک مافیا بن چکا ہے٬ موجودہ حکومت توقعات کے مطابق ترقیاتی کام نہیں کروا سکی٬ سیکٹر جی 12 شرفاء کی رہائش کے قابل نہیں٬ سیکورٹی نہ ہونے کے برابر ہے۔ وہ ہفتہ کو نیشنل پریس کلب کے پروگرام ’’میٹ دی پریس‘‘ سے خطاب کررہے تھے۔

انجم عقیل نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک بھر میں میگا ترقیاتی پروجیکٹس مکمل کئے ہیں۔ تاہم اسلام آباد میں عوام کی توقعات کے مطابق ترقیاتی کام نہیں ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ میں میئر کے عہدے کا امیدوار نہیں تھا۔ میرے لئے پارلیمانی سیاست زیادہ اہم ہے اور میں جب تک سیاست میں رہوں گا مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے ہی بطور کارکن اپنی خدمات انجام دیتا رہوں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے ن لیگ کے کسی بلدیاتی امیدوار کی مخالفت نہیں کی تاہم خاموش ہو کر گھر بیٹھنا میرا حق تھا۔ الزامات لگانے والے ثابت کریں گے کہ میں نے کہاں ان کے خلاف تقریر کی یا کسی کو ووٹ دینے سے روکا اور نہ ہی کسی پر تنقید کی۔ انجم عقیل نے کہا کہ کچھ لوگ حادثاتی طور پر مسلم لیگ ن میں آ گئے ہیں۔ میں کل بھی مسلم لیگی تھا اور آئندہ بھی رہوں گا۔

چونکہ میں اسلام آباد کی دھرتی کا سپوت ہوں اور گزشتہ چھ سو سال سے میرے آبا? اجداد کا تعلق اسی خطے سے ہے۔ ہم نے بلدیاتی انتخابات میں اور بعدازاں میئر اور ڈپٹی میئر کے چنا? میں پورے اسلام آباد کو نمائندگی دینے کیلئے اپنی سفارشات پیش کی تھیں تاہم پارٹیوں کی کچھ اپنی بھی مجبوریاں ہوتی ہیں اس لئے ہمارے سفارشات پر مکمل عملدرآمد نہ ہو سکا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ احتجاج پی ٹی آئی کا حق ہے مگر اسلام آباد کو بند کرنے کے دعو?ں سے کچھ حاصل نہیں ہو گا وہ اپنا وقت ضائع کر کے چلے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کی مثبت تنقید ہمیشہ معاشرے کے لئے مفید رہی ہے۔ ہمیں پاکستان کا ایسا امیج اجاگر کرنا چاہیے تاکہ باہر سے لوگ یہاں سرمایہ کاری کرنے آئیں۔ قبل ازیں صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا جبکہ سیکرٹری نیشنل پریس کلب عمران یعقوب ڈھلوں نے ان کا پریس کلب آمد پر شکریہ ادا کیا انہیں پریس کلب کا دورہ بھی کرایا گیا۔