حکومت پنجاب نابینا افراد کو ان کے جائز حقوق کی فراہمی کے لئے ہرممکن قدم اٹھا رہی ہے‘ وحید اختر انصاری
معذور افراد کیلئے مختص کردہ تین فیصد میں سے ایک فیصد کوٹہ بصارت سے محروم افراد کے لئے مختص کیا جارہا ہے‘ ڈی جی سوشل ویلفیئر
ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:47
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سفید چھڑی نابینا افراد کی آزادی و خود مختاری کی علامت ہے جس کی مدد سے وہ نارمل افراد کی طرح سفر کرسکتے ہیں۔عالمی سطح پر سفید چھڑی کے دن کے منائے جانے کا مقصد دراصل اس حقیقت کا اعتراف ہے کہ بصارت سے محروم افراد بھی معاشرے کا اتنا ہی اہم حصہ ہیں جتنے نارمل اور صحت مند افراد۔
وحید اختر انصاری نے کہا کہ ایسے والدین جو اپنے معذور بچوں کو بیکار سمجھ کر انہیں تعلیم سے محروم رکھتے ہیں دراصل وہ اپنی اولاد پر ظلم کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے والدین کے لئے یہ سمجھنابہت ضروری ہے کہ خصوصی بچوں کا تعلیم حاصل کرنا صحت مند بچوں سے بھی زیادہ ضروری ہے کیونکہ جسمانی معذوری کو مصنوعی اعضاء اور امدادی آلات کی مدد سے دور کیا جاسکتا ہے مگر جہالت کی بدولت پیدا ہونے والی محتاجی کا کوئی دوسرا حل نہیں۔ڈی جی سوشل ویلفیئر نے شرکاء کو بتایا کہ حکومت پنجاب نے مستحق معذور افراد میں تعلیم کے فروغ کے لئے ان کے تعلیمی اخراجات اپنے ذمہ لے لئے ہیں۔انہیں ٹرانسپورٹ اور تعلیمی اداروں میں داخلے کے لئے عمر کی آخری حد میںبھی خصوصی رعایت دے دی گئی ہے۔ڈی جی سوشل ویلفیئر نے محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے سو سے زائد مستحق افراد میں سفید چھپڑیاں تقسیم کی کیں۔ اس موقع پر ان کے ساتھ پنجاب ویلفیئر سروسز بورڈ کے سیکرٹری اور پاکستان بلاونڈ ایسوسی ایشن کے صدر بھی موجودتھے۔ پاکستان بلائنڈز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے نابینا افراد کے لئے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور تقریب کے انعقاد پر ڈی جی سوشل ویلفیئر کا شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا بیرون ملک جانے سے صاف انکار
-
مسئلہ فلسطین کا حل خطے میں امن و استحکام کے لیے ضروری ہے، ایرانی صدر
-
افغانستان میں مہنگائی کی شرح منفی 8فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 30فیصد ہے
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی
-
چینی کمپنی کا چپ اور کارڈز مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.