خیبرپختونخوا میں مقیم غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو دی گئی مہلت ختم ٬ْ (آج)غیر رجسٹرڈ مہاجرین کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہوگا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:47

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) خیبرپختونخوا میں مقیم غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو دی گئی مہلت ختم ہوگئی ہے (کل) اتوار سے غیر رجسٹرڈ مہاجرین کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہوگا۔خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو 15 اکتوبر تک کی مہلت دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق کو اتوار کو دوبارہ اسی نوعیت کی کاروائیاں شروع کی جائیں گی جو مہلت دینے سے قبل کی جاتی تھیں۔

کریک ڈائون کے دوران گھر گھر سرچ آپریشن کے علاوہ ناکہ بندیوں پر بھی افغان مہاجرین کے کوائف جمع کئے جائیں گے ٬ سرچ آپریشنز میں پولیس کے ساتھ سیکورٹی فورسز بھی حصہ لیں گی۔ذرائع نے بتایا کہ رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو پاکستان میں جائیدادیں خریدنے کا حق حاصل نہیں ٬ْاگر کسی بھی افغان مہاجر نے دھوکہ دہی کیذریعے پراپرٹی خریدی ہو٬ان کی پراپرٹی ضبط کرنے سفارش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :