Live Updates

عمران خان ملک کو نقصان پہچانے کیلئے کوشاں ہیں ٬ْ 30اکتوبر کو اسلام آباد کھلے رہے گا ٬ْ طلال چوہدری

عمران خان پھنے خان نہ بنیں٬ کسی مائی کے لال میں اسلام آباد بند کرنے کی ہمت نہیں ہے ٬ْبیان

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کو نقصان پہچانے کیلئے کوشاں ہیں ٬ْ 30اکتوبر کو اسلام آباد کھلے رہے گا ۔عمران خان کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے رہنماء مسلم لیگ (ن )طلال چودھری نے کہا کہ عمران خان پاکستان کو بند کرنے اور سول نافرمانی کے اعلانات کرتے آ رہے ہیں٬ اسلام آباد بند ہو گا تو پاکستان کو نقصان ہو گا۔

(جاری ہے)

طلال چودھری نے کہا کہ عمران خان اس طرح کے اعلانات سے پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ طلال چودھری کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ نواز شریف کا ہے کہ اسلام آباد کھلا ہے اور کھلا رہے گا۔طلال چودھری نے کہا کہ اسلام آباد میں تو سپریم کورٹ بھی ہے٬ کوئی سپریم کورٹ یا پارلیمنٹ کو بند کرنے کی خواہش رکھتا ہو تو قانون طاقت کے استعمال کی اجازت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پھنے خان نہ بنیں٬ کسی مائی کے لال میں اسلام آباد بند کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ طلال چودھری نے کہا کہ دھاندلی کا جھوٹا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے پاناما کا سہارا لے رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات