آئندہ چاروں صوبوں میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی بلاول بھٹو وزیر آعظم پاکستان ہونگے٬محمد ہمایون خان

8کے الیکشن میں پیپلز پارٹی ملک سے کلین سویپ کرے گی٬مرکزی اور صوبائی حکومتیں مسائل کے حل میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے سابقہ صوبائی جنرل سیکرٹری انجینئر محمد ہمایون خان نے کہا ہے کہ 2018کے الیکشن میں پیپلز پارٹی پورے ملک سے کلین سویپ کرے گی چاروں صوبوں میں پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہوگی بلاول بھٹو وزیر آعظم پاکستان ہونگے عوام آج مایوسی کا شکار ہیں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں عوام کے کام ہوتے تھے لیکن موجودہ حکومت ابھی تک کوئی عوامی منصوبہ شروع نہیں کرسکی جسکی وجہ سے عوام میں مایوسی پائی جاتی ہے پیپلزپارٹی کی حکومت کے پانچ سال گزشتہ چھہ دہائیوں کی حکومتوں پر بھاری ہے ٬انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلے سے کمر توڑ مہنگائی سے غریب عوام شدید پریشانیوں میں مبتلا ہیں اب رہی کسر سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے سے پوری ہو جائے گی عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہورہی ہے لیکن وفاقی حکومت نے اس کمی کا فائدہ غریب عوام کو نہیں پہنچایا بلکہ آئے روز نت نئے ٹیکس اور مہنگائی میں اضافہ کرکے غریب عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا ہے اگر وفاقی اور صوبائی حکومت اپنی پالیسیوں پر غور و خوص کرتے اپنی پالیسیاں صرف عوام کے فلاح و بہبود کے لئے بناتے تو یہ دن نہیں آتے حکمران اخراجات میں کمی کرتے تو غریب عوام پر باربار مہنگائی کا بوجھ نہیں پڑتا لیکن افسوس کہ حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے کچھ لینا دینا نہیں پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا عوام کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مسترد کرتے ہے حکومت اپنی نااہلی کا ملبہ عوام پر ڈال رہے ہیں حکومت کے نئے ٹیکس اور مہنگائی کے اس قسم کے اقدامات سے عوام کا جینا نہایت مشکل ہو رہا ہیں حکومت اور اوگرا اپنا فیصلہ واپس لے کیونکہ قیمتں بڑھنے سے خصوصاخیبرپختونخوا میں جاری مہنگائی میں کئی گنا اضافہ ہو جائیگا جس سے عوام کی محرومیوں اور مشکلات میں اضافہ ہو گا جو پیپلز پارٹی کسی طور برداشت نہیں کریگی۔