ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کے زیر اہتمام شہیدملت خان لیاقت علی خان کی 65ویں برسی کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:27

لاہور۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) قائداعظمؒ کے دستِ راست نوابزادہ لیاقت علی خان نے اپنا سب کچھ پاکستان کیلئے قربان کردیا تھا۔ شہادت کے وقت آپ کے لبوں پرآخری دعا تھی ٬یا اللہ پاکستان کی حفاظت فرما۔ وطن عزیز کو اِن دنوں جن مسائل کا سامنا ہے‘ اُن کے تناظر میں ضروری ہے کہ ہم اپنے اندر شہید ملت جیسی بہادری و استقامت پیدا کرنے کی کوشش کریں تاکہ کوئی بدخواہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہ کر سکے۔

ان خیالات کا اظہار تحریکِ پاکستان کے مخلص کارکن٬سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان اور نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین محمد رفیق تارڑ نے ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں تحریکِ پاکستان کے ممتاز رہنما‘آل انڈیا مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری اور پاکستان کے پہلے وزیرا عظم شہیدملت خان لیاقت علی خان کی 65ویں برسی کے سلسلے میں منعقدہ خصوصی نشست سے اپنے صدارتی خطاب میں کیا ۔

(جاری ہے)

اس نشست کا اہتمام نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ نے تحریکِ پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھا۔ اس موقع پرنظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد٬ چیف کوآرڈی نیٹر میاں فاروق الطاف٬ جنرل سیکرٹری لیاقت علی خان میموریل کمیٹی کراچی محفوظ النبی٬ نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ شعبہٴ خواتین کی کنوینر بیگم مہناز رفیع٬ کنوینر مادرملتؒ سنٹرپروفیسر ڈاکٹر پروین خان٬ پروفیسر ڈاکٹر ایم اے صوفی٬ بیگم صفیہ اسحاق٬ مولانا محمد شفیع جوش٬ بیگم حامد رانا٬ عزیز ظفر آزاد٬ اساتذہٴ کرام اور طلباء سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعدادمیں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :