سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز مڈل سکول‘ پکی ٹھٹھی‘ سمن آبادکے طلباء اور اساتذہ اکرام کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:27

لاہور۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز مڈل سکول‘ پکی ٹھٹھی‘ سمن آباد‘لاہورکے طلباء اور اساتذہ کرام نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ٬ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ ہائی سکول‘ چوہنگ‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول‘ چوہنگ‘لاہور‘یونیک بوائز ہائی سکول‘ ٹائون شپ‘لاہور‘گورنمنٹ ہائی سکول‘ وفاقی کالونی‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ وفاقی کالونی‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ صفانوالہ بازار‘لاہور‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جونیئر ماڈل مڈل سکول‘ باغ گل بیگم‘لاہورکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد772تھی۔

متعلقہ عنوان :