میڈیکل کے شعبہ میں ترقی سے اینستھیزیا سے ہونے والے حادثات کم ہوئے ہیں
ٹیکنالوجی کی ترقی سے اینستھیزیا کے ڈاکٹروں کا کام کافی حد تک آسان ہو گیا پروفیسر غیاث النبی طیب٬ پروفیسر خالد بشیر اور دیگر طبی ماہرین کا سیمینار سے خطاب
ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:25
(جاری ہے)
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی16 اکتوبر کو اینستھیزیا کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد صحت کے شعبہ سے وابستہ معالجین میں اینستھیزیا کے بارے شعور بیدار کرنا اور اس سلسلے میں حفاظتی اقدامات کی اہمیت کواجاگر کرنا ہے۔
پروفیسر غیاث النبی طیب نے کہا کہ ماڈرن ٹیکنالوجی اورمیڈیکل کے شعبہ میں ترقی سے اینستھیزیا سے ہونے والے حادثات کو بھی کم کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 1960 کی دہائی میں اینستھیزیا کی وجہ سے شرح اموات کا تناسب دس ہزار میں سے ایک تھی جو اب کم ہو کر ایک لاکھ میں سے صرف ایک تک آ چکی ہے۔پروفیسر غیاث النبی طیب کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اینستھیزیا کے ڈاکٹروں کی شدید کمی ہے جس کو پورا کرنے کے لئے جہاں محکمہ صحت اقدامات کررہا ہے وہیں پی جی ایم آئی بھی میڈیکل آفیسر کو اینستھیزیاکی تربیت فراہم کرنے میں پیش پیش ہے تاکہ اس شعبے میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر خالد بشیر اور ڈاکٹرجودت سلیم نے اس بات پر زور دیا کہ مریض کی صحت اور سیف اینستھیزیا کا استعمال ڈاکٹر کی ذمہ داری ہے تاکہ مریضوں کے پروسیجر اور آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل کئے جا سکیں۔ماہرین کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی سے اینستھیزیا کے ڈاکٹروں کا کام کافی حد تک آسان ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن منانے کا مقصد میڈیکل ایجوکیشن کی ترقی٬ اینستھیزیا کے ڈاکٹروں کی حوصلہ افزائی اورانہیں یہ شعبہ اختیار کرنے کی طرف ترغیب دلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ فیڈریشن آف اینستھیزیالوجسٹس کا نعرہ سیف اینستھیزیا اورسیف سرجری ہے جس کے حصول کے لئے ہمیں زیادہ ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دینا ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.