ہیپاٹائٹس کے جعلی ٹیکے بنانے والے تین ملزمان کو بیس سال قید بارہ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:23

لاہور۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) لاہور کی ڈرگ کورٹ نے ہیپاٹائٹس کے جعلی ٹیکے بنانے والے تین ملزمان کو بیس سال قید بارہ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

ڈرگ کورٹ کے جج محمد جہانگیر نے جعلی ٹیکے بنانے کے کیس کا فیصلہ سنایا. عدالت نے تین ملزمان جمیل. سلیم اختر اور میاں سجاد کو جرم ثابت ہونے پر بیس بیس سال قید اور بارہ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی. عدالت نے اسی مقدمہ کے تین ملزمان اصغر. مدثر اور عظیم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا ملزمان پر ہیپاٹائٹس کے جعلی ٹیکے بنانے کا الزام تھا ۔

متعلقہ عنوان :