Live Updates

افتخار علی مشوانی کا ضلع مردان میں تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ کے قیام کا اعلان

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:22

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع مردان کے نو منتخب صدر ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے ضلع مردان میں پارٹی سیکرٹریٹ کی قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی چئیرمین عمران خان کے خواب کو پورا کرنے کیلئے پہلے سے ذیادہ محنت اور لگن سے کام کرونگا۔ ضلع بھر کے ناراض کارکنوں کو جلد از جلد منانے اور ضلع مردان میں تحریک انصاف کو مزید مظبوط اور کارکنوں کو منظم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لاونگا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے پاکستان تحریک انصاف ضلع مردان کی صدارت کیلئے منتخب کیا۔اپنی رہائیش گاہ پر پارٹی کارکنوں کے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ انشاء اللہ میں پارٹی قیادت٬ کارکنان کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لا$ں گا اور پارٹی چیئرمین عمران خان کے خواب کو پورا کرنے کے لئے پہلے سے بھی ذیادہ محنت اور لگن سے اپنی خدمات سرانجام دوں گا۔اُنہوں نے بذریعہ اخباری بیان پارٹی رہنماوں اور کارکنوں کا شکریہ آداکیا۔ جنہوں نے بذریعہ فون کالز٬ ایس ایم ایس٬ فیس بُک اور ٹویٹر پر مبارکباد اور نیک تمنا$ں کے پیغامات کا اظہار کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :