اٹک٬مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق دو شدید زخمی

نامعلوم کار سوار فرار٬چار افراد کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:10

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) اٹک میں مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق دو شدید زخمی ٬نامعلوم کار سوار فرار٬چار افراد کے خلاف مقدمہ درج ٬تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں مرزا گائوں کے قریب نامعلوم کار ڈرائیورنے 20سالہ وقاص ولد افضل خان کو تیزی سے ٹکر مار کر موقع سے فرار ہو گیا جس سے موٹر سائیکل سوار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ٬دوسرا حادثہ تیز رفتار ڈمپر ڈرائیور افتخار احمد ولد محمد اسلم ساکن راولپنڈی نے سوزوکی ڈرائیور رحم دلشاد کوٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا تھانہ صدر حسن ابدال کی حدور میں غرشین گائوں کے قریب تیز رفتار سوزوکی پک اپ ڈرائیور نثار ولد حق نواز ساکن خودہ نے موٹر سائیکل سوار خالد ولد شیر بادشاہ کو تیزی سے ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ چوتھا حادثہ جھبلاٹ پل کے قریب تیز رفتار ڈمپر ڈرائیور سجاد احمد ولد محمد صابر ساکن بانڈہ پیر خان ایبٹ آباد نے موٹر سائیکل سوار شیر علی کو ٹکر ماری جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا پولیس نے ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :