اسلام آباد اور پی آئی اے کی ٹیموں نے آل پاکستان چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 18:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) اسلام آباد اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی ای) کی ٹیموں نے پشاور میں جاری آل پاکستان چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ خیبر پختونخوا فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قیوم سپورٹس کمپلیکس میں جاری ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں اسلام آباد نے پی ٹی وی کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا٬ اسلام آباد کی جانب سے دونوںگول صمد نے میچ کے 40 ویں اور 65 ویں منٹ میں کئے۔

(جاری ہے)

دوسرے کوارٹر فائنل میں پی آئی اے نے پولیس کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا پولیس کی جانب سے اشتیاق نے 20 ویں٬ 35 ویں جبکہ نویداللہ نے 56 ویں منٹ میں گول کئے۔ نیشنل بنک آف پاکستان کے ریجنل چیف سید وسیم اختر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جنرل منیجر ایچ آر پی آئی اے سہیل احمد٬ جی ایم کریڈٹ این بی پی شاہد مجید اور خیبر پختونخوا فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری باسط کمال بھی اس موقع پر موجود تھے۔ قاضی محمد آصف نے میچ کمشنر جبکہ انور امین٬ سہراب اور ذیشان نے ریفریز کے فرائض انجام دیئے۔

متعلقہ عنوان :