2018کے الیکشن میں پیپلز پارٹی پورے ملک سے کلین سویپ کرے گی٬ چاروں صوبوں میں پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہوگی بلاول بھٹو وزیر اعظم ہونگے٬ عوام آج مایوسی کا شکار ہیں
پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے سابق صوبائی جنرل سیکرٹری انجینئر محمد ہمایون خان کی میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 15 اکتوبر 2016 18:54
(جاری ہے)
ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں عوام کے کام ہوتے تھے لیکن موجودہ حکومت ابھی تک کوئی عوامی منصوبہ شروع نہیں کرسکی جسکی وجہ سے عوام میں مایوسی پائی جاتی ہے پیپلزپارٹی کی حکومت کے پانچ سال گزشتہ چھہ دہائیوں کی حکومتوں پر بھاری ہے ٬انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلے سے کمر توڑ مہنگائی سے غریب عوام شدید پریشانیوں میں مبتلا ہیں اب رہی کسر سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے سے پوری ہو جائے گی عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہورہی ہے لیکن وفاقی حکومت نے اس کمی کا فائدہ غریب عوام کو نہیں پہنچایا بلکہ آئے روز نت نئے ٹیکس اور مہنگائی میں اضافہ کرکے غریب عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا ہے اگر وفاقی اور صوبائی حکومت اپنی پالیسیوں پر غور و خوص کرتے اپنی پالیسیاں صرف عوام کے فلاح و بہبود کے لئے بناتے تو یہ دن نہیں آتے حکمران اخراجات میں کمی کرتے تو غریب عوام پر باربار مہنگائی کا بوجھ نہیں پڑتا لیکن افسوس کہ حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے کچھ لینا دینا نہیں پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا عوام کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مسترد کرتے ہے حکومت اپنی نااہلی کا ملبہ عوام پر ڈال رہے ہیں حکومت کے نئے ٹیکس اور مہنگائی کے اس قسم کے اقدامات سے عوام کا جینا نہایت مشکل ہو رہا ہیں حکومت اور اوگرا اپنا فیصلہ واپس لے کیونکہ قیمتں بڑھنے سے خصوصاخیبرپختونخوا میں جاری مہنگائی میں کئی گنا اضافہ ہو جائیگا جس سے عوام کی محرومیوں اور مشکلات میں اضافہ ہو گا جو پیپلز پارٹی کسی طور برداشت نہیں کریگی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.