حکمرانوں کیخلاف چارج شیٹ انتہائی سنجیدہ ہے٬بادشاہت سے نجات تک لوگ جمہوریت کے ثمرات سے مستفیدنہیں ہوسکتی

آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیّدشان عباس عابدی کی صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 18:52

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیّدشان عباس عابدی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کیخلاف چارج شیٹ انتہائی سنجیدہ نہیںمگران کے پاس کوئی جواب نہیں۔بادشاہت سے نجات تک لوگ جمہوریت کے ثمرات سے مستفیدنہیں ہوسکتے ۔حکمران عوام کوطفل تسلیاں جبکہ اداروں کوگالیاں دینا بندکریں ۔

اگرنااہل حکمران دفاعی اداروں کامورال بلندنہیں کرسکتے توان کامیڈیاٹرائل بھی مت کریں۔ موروثی سیاست نہیں ریاست کی مضبوطی سے خوشحالی آئے گی۔وزیراعظم اپنی صاحبزادی مریم صفدرکوامورمملکت سے الگ کریں ۔ریاستی امورکوئی مذاق نہیں ٬ملک اقرباء پروری کامتحمل نہیں ہوسکتا ۔وہ اخباری نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

سیّدشان عباس عابدی نے مزید کہا کہ پرویز مشرف نے اپنے دور حکومت میں اختیارات اوروسائل نچلی سطح پرمنتقل کئے جس سے عام آدمی کواس کی دہلیز پرجمہوریت کے ثمرات ملے اوربیرونی سرمایہ کاروں کاپاکستان پراعتمادبحال ہواتھا جبکہ آج مقامی سرمایہ کار بھی اپناپیسہ اورکاروبار بیرون ملک لے جارہے ہیں۔

پرویز مشرف کے دورحکومت میں موروثی سیاست کاجنازہ اٹھ گیا تھااورمیرٹ کوفروغ دیاگیا۔انہوں نے کہا کہ تخت لاہور والے اپنااقتداربچانے کیلئے قومی اداروں کوکمزور جبکہ عوام کومنتشرکر رہے ہیں۔ جس کوبھی پاکستان کی سا لمیت عزیز ہے وہ ایک پل کیلئے بھی میاں نوازشریف کواقتدارمیں برداشت نہیں کرسکتا ۔انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کوسیاسی شہادت کے بغیر ایوان اقتدار سے جاناہوگا ٬آصف زرداری کے نائومیں بیٹھنے سے یہ زیادہ جلدی ڈوب جائے گی ۔

حکمران اپنے پائوں پرکلہاڑی ماررہے ہیں ٬شریف خاندان اورزرداری خاندان کے درمیان سیاسی نہیں سرمایہ بچائو اتحادہے جوان دونوں کولے ڈوبے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعمیروترقی بارے حکمرانوں نے جواعدادوشماربتائے ہیں ان میں قطعاً کوئی صداقت نہیں ہے۔حکمران ہوامیں قلعے تعمیر کررہے ہیں٬خالی پل بنانے سے عوام کاپیٹ نہیں بھرتا ۔انہوں نے کہاکہ شریف برادران کی ناقص ترجیحات کے سبب عوام کی محرومیاں بڑھ رہی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ تعلیم اورصحت کے فنڈزشاہراہوں کی تعمیر پرصرف کرنا پاگل پن ہے ٬ناخواندگی اورپسماندگی ختم کرنے کیلئے عوام کامعیارزندگی بلندکیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :