محب دین محب وطن اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لئے سردھڑ کی بازی لگانے والے قومی قائدین کے خلاف امریکہ اور اغیار پہلے سے سر گرم ہیں ٬ اب حکومتی اقدامات انتہائی احمقانہ اور قومی سلامتی کے خلاف سازش کے مترادف ہی

دفاع پاکستان کونسل کے اسٹیرنگ کمیٹی کے رہنمائوں کا اجلاس میں اظہار خیال

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 18:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) دفاع پاکستان کونسل کے اسٹیرنگ کمیٹی نے دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہنما$ں پروفیسر حافظ محمد سعید اورمولانا محمد احمد لدھیانوی کے خلاف سرکاری ممبران اور حکومتی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ محب دین محب وطن اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لئے سردھڑ کی بازی لگانے والے قومی قائدین کے خلاف امریکہ اور اغیار پہلے سے سر گرم ہیں اور اب حکومتی اقدامات انتہائی احمقانہ اور قومی سلامتی کے خلاف سازش کے مترادف ہے۔

ہفتہ کو ان خیالات کا اظہار دفاع پاکستان کونسل کے اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں قائدین نے کرتے ہوئے کیاجس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین جماعت اسلامی کے سیکرٹر ی جنرل لیاقت بلوچ نے کی۔ اجلاس جامعہ خالد بن ولید گولڑہ موڑ اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں کونسل میں شامل تمام جماعتوں کے نمائندگان نے شرکت کی٬ اور اتفاق رائے سے فیصلے کئے گئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں انصار الامہ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن خلیل جمعیت علماء اسلام کے ترجمان مولانا سید یوسف شاہ٬ جماعت الدعوہ کے قاری شیخ محمد یعقوب٬ نوجوانان پاکستان کے سربراہ عبداللہ گل ٬ اہل سنت و الجماعت کے مولانا اشرف طاہر ٬ جماعت اہل حدیث کے پروفیسر ابوبکر خالد٬ مولانا عبدالجلیل نقشبندی٬ اور دیگر نے شرکت کی ۔ اجلا س میں کہاکہ حکومت اغیار کو خوش کرنے کی بجائے ہوش کے ناخن لے -20اکتوبر کو مرکزی قائدین اسلام آباد میں قومی مشاورتی اجلاس میں شریک ہوں گے اور آئندہ کیلئے لائحہ عمل اور فیصلوں کا اعلان کریں گے۔

اسٹیرنگ کمیٹی میں فیصلہ کیا گیا کہ سینئر وکلاء کا پینل فورتھ شیڈول کی آڑ میں انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی اور پامالی اور شہری حقوق چھیننے کے اقدامات کو سپریم کورٹ میں آئینی پٹیشن کے ذریعے چیلنج کیا جائے گا۔ اجلا س میں یہ بھی طے پایا کہ 28 اکتوبر کو اسلام آباد ہاکی گرا$نڈ میں بھرپور جلسہ عام ہوگا۔ اسی طرح چھ نومبر کو مظفرآباد میں بھرپور شرکت کا مظاہرہ کیا جائے گا اس سے قبل کمیٹی کے چیئرمین لیاقت بلوچ کی قیادت میں ایک وفد وزیرداخلہ اوردیگر حکومتی ذمہ داران سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اجلاس کے دوران کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق ٬پروفیسر حافظ سعید٬مولانا احمد لدھیانوی٬ سردارعتیق احمد خان٬ اوردیگر سے بھی رابطہ کرکے ان کو اعتماد میں لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :