الیکشن کمیشن نے بڑے بڑے سیاستدانوں کا طبل بجا دیا

اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر336ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 15 اکتوبر 2016 18:30

الیکشن کمیشن نے بڑے بڑے سیاستدانوں کا طبل بجا دیا

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15اکتوبر2016ء) :الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بڑے بڑے سیاستدانوں کا طبل بجا دیا،اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر متعددارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی،تاہم اثاثوں کی تفصیلات جمع کروانے پر ان ارکان اسمبلی کی رکنیت بحال کردی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اثاثوں‌کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر 336ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی ہے۔

جن میں 66 اراکین قومی اسمبلی،پنجاب اسمبلی کے 137 ،سندھ اسمبلی کے 49 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے جبکہ کے پی اسمبلی کے 49 اور بلوچستان اسمبلی کے 13 اراکین کی رکنیت معطل کردی گئی ہے۔ان ارکان کی معطلی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔تاہم اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے تک رکنیت معطل رہے گی۔

(جاری ہے)

رکنیت معطل ہونے والےارکان میں خرم دستگیر، طلال چودھری، پیر امیر الحسنات شاہ،شیخ رشید، طارق فضل چودھری،عابدشیرعلی ، سائرہ افضل تارڑ،خالد مقبول صدیقی، سہیل منصور خواجہ، علی رضا عابدی،کے پی کےرکن فرید اللہ آفریدی، شوکت یوسفزئی،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ، مولانا شیرانی،سینیٹر نہال ہاشمی،سینیٹر نسرین جلیل، لیاقت ترکئی، محمد صالح شاہ، سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی،سینیٹر سعید غنی اور سینیٹر فروغ نسیم و دیگرارکان شامل ہیں۔