وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا عالمی یوم خوراک کے موقع پر پیغام

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 15 اکتوبر 2016 18:11

لاہور ( آئی پی اے ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خوراک ہر دور میںانسان کی بنیادی اور لازمی ضرورت رہی ہے۔ آج کے دور میں بھی اہم ترین مسائل میں سے ایک مسئلہ انسان کی خوراک کا ہے۔ غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کیلیے ضروری ہے کہ حکومت٬تحقیقی و مالیاتی اداروں اور سول سوسائٹی کے درمیان قریبی اشتراک عمل ہو۔

(جاری ہے)

طلب اور رسد میں عدم توازن کی وجہ سے خوراک کا بحران دنیا بھر میں امن وامان کے مسائل پیدا کرسکتا ہے۔وزیر اعلیٰ نے عالمی یوم خوراک کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ لوگ جنہیں بنیادی ضرورت سے زائد خوراک میسر ہے‘ انہیں چاہئے کہ اپنی اس خوش نصیبی میں دوسروں کو بھی شریک کریں۔ خوراک کا عالمی دن منانے کا مقصد خوراک کے حصو