پیپلزپارٹی کی ریلی ٬کراچی ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کی تفصیلات جاری کردیں

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آج(اتوار) ریلی کا انعقاد بلاول ہاوُس تا کارسازکیا جا رہا ہے ۔جس میں پارٹی قائدین ٬ پارٹی ایم این ایز٬ پارٹی ایم پی ایز ٬ پارٹی کارکنان بڑی تعداد میں شرکت کریں گے ۔ شہر سے ریلیوں کی شکل میں ریلی کا حصہ بنیں گے۔ ریلی کا روٹ بلاول ہاو٬ْس٬ بوٹ بیسن٬ مائی کلاچی روڈ٬ جناح برج٬ ICI چوک٬ آغا خان جماعت خانہ٬ ککری گراوٴْنڈ٬ لی مارکیٹ٬ نیپیئر روڈ٬ ڈینسوہال٬ ایم اے جناح روڈ٬ نمائش٬ شارع قائدین٬ شارع فیصل تا کارساز(شہداء یادگار) ہوگا ۔

ٹریفک پولیس نے عوام کی سہولت کے لئے ٹریفک کے متبادل انتظامات کیے ہیں ۔ لہذٰا عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ زحمت و پریشانی سے بچنے کے لئے درج ذیل مقامات سے اپنی منزل مقصود کا تعین کریں۔

(جاری ہے)

متبادل راستے برائے ائر پورٹ: کلفٹن و ڈیفنس کے رہائشی ائر پورٹ جانے کے لیے ہینو چورنگی اور کورنگی انڈسٹریل ایریا روڈ ٬ شاہ فیصل کالونی برج کا استعمال کریں ۔

اسی طرح شارع فیصل سے ائرپورٹ جانے والے حضرات بھی FTC برج سے کورنگی روڈ کا استعمال کر کے اپنی منزل مقصود کو جا سکتے ہیں۔وہ حضرات جو گلشن ایریا سے کلفٹن جانا چاہیں شہید ملت ٬ ہینو چورنگی کا روٹ اختیار کریں ۔ وہ حضرات جو ائرپورٹ سے جانب صدجانا چاہیں وہ ڈرگ روڈ ٬ راشد منہاس روڈ ٬ اسٹیڈیم روڈ ٬ یونیورسٹی روڈ ٬ PPP چورنگی سے کوریڈور IIIکا روٹ اختیار کریں ۔

وہ حضرات جو ائرپورٹ سے جانب کلفٹن ٬ ڈیفنس جانا چاہیں وہ شاہ فیصل کالونی برج سے کورنگی انڈسٹریل ایریا روڈ ٬ کورنگی روڈ کا روٹاختیار کریں ۔ ناظم آباد ٬ لیاقت آباد کے رہائشی ائر پورٹ جانے کے لیے نیپا ڈرگ روڈ کا روٹ اختیار کریں ۔ اسی طرح اسٹیڈیم روڈ سے ملینئم اور ڈرگ روڈ کا روٹ اختیار کیا جائے۔اسپتالوں کے روٹ:ضیاء الدین ہسپتال جانے کے لیے سی ویو روڈاور چائنا چورنگی کا استعمال کریں۔

سائوتھ سٹی ہسپتال جانے کے لیے بحریہ انڈر پاس کا استعمال کریں۔ کلفٹن و ڈیفنس کے رہائشی جناح اسپتال جانے کے لیے چوھدری خلیق الزمان روڈ ٬ للی برج٬ کینٹ سے اسکول روڈ کا استعمال کریں۔اور لانڈھی کورنگی والے حضرات کورنگی روڈ سے CSD سے بائیں جانب جناح اسپتال جا سکیں گے۔جبکہ گارڈن اور صدر وغیرہ کے رہائشی صدر سے ہوتے ہوئے اسپتال جا سکیں گے۔

سول ہسپتال جانے کے لیے بوہرہ پیر ۔ چاند بی بی روڈ کا استعمال کریں۔ لیاقت نیشنل اور آغا خان ہسپتال جانے کے لیے یونیورٹی روڈ ٬ نیو ٹائون سے اسٹیڈیم روڈ کا استعمال کریں۔ اور ایسٹ و ملیر سے آنے والے ڈرگ روڈ سے راشد منہاس اور اسٹیڈیم روڈ کا استعمال کریں۔ ریلوے اسٹیشن کے روٹ:کینٹ اسٹیشن جانے کے لیے شہید ملت ۔ہینو چورنگی۔ کورنگی روڈ۔

سن سیٹ بلیوارڈ۔ پنجاب چورنگی۔ سب میرین سے دائیں جانب خلیق الزمان روڈ سے کینٹ اور ضیاء الدین روڈ ۔ PIDCِ شاہین کمپلیکس ۔ آئی آئی چندریگر روڈ سے سٹی اسٹیشن۔ کینٹ اسٹیشن جانے کے لیے صدر ۔زینب مارکیٹ ۔ آواری ۔ فاطمہ جناح روڈ کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔مذکورہ بالا ریلی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کے روٹ پر جانے سے گریز کیا جائے متبادل روٹ کا انتخاب کریں تاکہ ہر قسم کی پریشانی سے بچا جاسکے۔

تمام ہیوی ٹریفک کو ICI چوک کی طرف آنے کی اجازت نہیں ہوگی اسے ناردرن بائی پاس کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ اور چھوٹی گاڑیوں کو مرزا آدم خان روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔کسی بھی قسم کی گاڑی کو روڈ پر پارک کرنے سے گریز کریں ۔ ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی پریشانی یا ٹریفک جام کی صورت میں ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915 پر کال کریں اسکے علاوہ ٹریفک پولیس کے واٹس ایپ نمبر0305-9266907 ٬ سندھ پولیس ریڈیو چینل FM-88.6 ٹیون کریں اور فیس بک پیج www.facebook.com/karachitrafficpolice سے ٹریفک سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :