دہشت گردوں کو علاج معالجہ کی سہولت کیس ٬عدالت نے قادر پٹیل کی درخواست ضمانت مسترد کردی

کیس کے مرکزی ملزم ڈاکٹر عاصم حسین کو عدالت طبیعت ناساز ہوجانے کے باعث عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 18:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) انسدادہشت گردی عدالت نے دہشتگردوں کو علاج و معالجہ فراہم کرنے سے متعلق کیس میں قادر پٹیل کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی ہے۔ہفتہ کوانسدادہشتگردی کی عدالت میں دہشتگردوں کو علاج و معالجہ کی سہولت فراہم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔اس کیس کے مرکزی ملزم ڈاکٹر عاصم حسین کو عدالت طبیعت ناساز ہوجانے کے باعث عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا جبکہ اس کیس میں شریک ملزمان مئیر کراچی وسیم اختر٬ رئوف صدیقی٬ انیس قائم خانی٬ عثمان معظم اورقادر پٹیل پیش ہوئے ۔

سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے وکلا سے سوال کیا کہ ڈاکٹر عاصم کہاں ہیں٬ آج فرد جرم عائد کی جانی ہے٬ جس پر ڈاکٹر عاصم کے وکلا نے عدالت کو ڈاکٹر عاصم کی طبیعت خراب ہونے سے متعلق آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی جبکہ قادر پٹیل کی جانب سے دائر کردہ درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی ۔ عدالت کے باہر پیپلز پارٹی کے جیالوں نے قارد پٹیل کے حق میں مظاہرہ بھی کیا اور قادر پٹیل کو رہا کرنے کے حوالے سے نعرے بھی بلند کئے ۔واضح رہے ہفتہ کوملزمان پر فرد جرم عائد ہونا تھی ڈاکٹر عاصم کی عدم پیشی کی باعث سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :