ْ جماعت اسلامی کے سالانہ اجتماعِ کیلئے سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا٬کمشنرلاہور

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 18:04

لاہور۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ جماعت اسلامی کے سالانہ اجتماعِ کیلئے سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات کو یقینی بنائے گی۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ اجتماع کے مقام کے حوالے سے کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل نے کہا کہ جماعت کی مشاورت سے طے ہونے والے مقام کے لیے پولیس سمیت دیگر محکموں کو ہدایات جاری کر دی جائیں گی٬ اس موقع پر ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :