آپما کا وفد 18اکتوبر کو جرمنی کے دورے پر روانہ ہو گا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 18:02

لاہور۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن (آپما) کا ایک وفد 18سے 25اکتوبر تک ایسوسی ایشن کے لیڈر خامس سعید بٹ کی قیادت میں جرمنی کے دورے پر روانہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

وفد کے ممبران میں ملک محمد حنیف٬ صفیر حیات بٹ٬ فیاض احمد قادری٬ رضوان احمد٬ قدرت اللہ اور محمد نعیم شامل ہونگے٬ خامس سعید بٹ نے بتایا کہ جرمنی کے دورے کے دوران وفد فرینکفرٹ بک فیئر میں شرکت کرے گا٬ وفد فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل جنرل جبکہ برسلز میں پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات کرے گا٬ اس کے علاوہ وفد کے ممبران کی جرمنی کے تاجروں کے ساتھ ون ٹو ون کاروباری میٹنگز بھی ہونگی۔

متعلقہ عنوان :