چینی اور امریکی کمپنیوں کے زرعی شعبہ میں 2.1ارب ڈالر کے معاہدے

چینی کمپنیاں امریکہ سے 5.1ملین ٹن زرعی مصنوعات برآمد کریں گی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 18:02

چینی اور امریکی کمپنیوں کے زرعی شعبہ میں 2.1ارب ڈالر کے معاہدے

شکاگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) چین اور امریکہ کی درجنوں کمپنیوں نے 2.1ارب ڈالر کے زرعی لین دین کے مختلف منصوبوں پر دستخط کیے ہیں جس کے مطابق چینی کمپنیاں امریکہ سے 5.1ملین ٹن کی زرعی مصنوعات برآمدکریں گی۔چینی خبررساں ادارے شہنوا کے مطابق امریکی اور چینی کمپنیوں کے 100سے زائد نمائندوں میں اوآیومیں منعقدہونے والی تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

او آیو امریکہ میں سب سے زیادہ سویابین پیدا کرنے والی ریاست مانی جاتی ہے جبکہ چین سویا بین کا سب سے بڑا خریدار ہے۔یہ بات قابل فہم ہے کہ دونوں ممالک کی کمپنیاں اس شعبہ میں شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔او آیو کے گورنر ٹیری برانس ٹیڈ نے تقریب میں کہا کہ اس وقت سویا بین اور مکئی کی فاضل مقدار ہمارے پاس موجود ہے اور ہمیں اپنی مصنوعات کو مارکیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔چین ایک بہت بڑا ملک ہے جس کی آبادی بھی بہت زیادہ ہے اور انہیں سویابین کی ضرورت بھی ہے۔ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ دونوں اطراف کیلئے فائدہ مند ہے۔او آیو کے کسانوں اور چین کے صارفین کیلئے یہ بہت اچھا ہے۔(خ م)

متعلقہ عنوان :