چین اور بنگلہ دیش کا باہمی تعلقات کو تزویراتی شراکت داری کی سطح تک لے جانے پر اتفاق

0کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اہم عالمی و علاقائی امور ,سیاسی ٬معاشی ٬ سلامتی اور ثقافتی شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ حاصل ہوا‘چین بنگلہ دیش کی معاشی سماجی ترقی کے لیے تعاون جاری رکھے گا٬چینی صدر شی جن پنگ کی بنگلہ دیشی وزیراعظم سے ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 18:02

ڈ ھا کہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) چین اور بنگلہ دیش نے مختلف شعبوں میں با ہمی تعا ون کو تز ویرا تی شرا کت داری کی سطح تک لے جا نے پر اتفاق کیا ہے۔چا ئنہ ر یڈ یو انٹر نیشنل کے مطا بق چین کے صدر شی جن پنگ اور بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے درمیان اہم ملا قا ت میں مختلف شعبوں میں تعاون کو فرو غ دینے کے حوا لے سے تفصیلی تبا دلہ خیال کیا گی٬ ملا قات میں چین کے صدر نے کہا کہ دو ہزار دس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اہم عالمی و علاقائی امور سمیت سیاسی ٬معاشی ٬ سلامتی اور ثقافتی شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ حاصل ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین بنگلہ دیش کی معاشی سماجی ترقی کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔صدر شی نے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ کے تحت بنگلہ دیش بیرونی ممالک سے روابط کو وسعت دیتے ہوئے قومی خوشحالی کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین اور بنگلہ دیش نے سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد گزشتہ اکتالیس برسوں کے دوران اندرونی و بیرونی پالیسیوں پر ایک دوسرے کی حمایت کی ہے اور اس کو مدنظر رکھتے ہوئے فریقین دوستانہ تعلقات اور شراکت داری کو مزید تقویت دیتے ہوئے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دیں۔

حسینہ واجد نے کہا کہ بنگلہ دیش معاشی میدان میں چین کی کامیابیوں کو سراہتا ہے اور ون بیلٹ ون روڈ کے تحت چین کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش چین ٬بھارت ٬ میانمار اور بنگلہ دیش کو ملانے والی اقتصادی راہدری کی حمایت کرتا ہے۔شیخ حسینہ نے کہا کہ بنگلہ دیش توانائی ٬بجلی ٬ٹیکنالوجی ٬ذراعت ٬ پانی کے وسائل ٬ سرمایہ کاری ٬ ٹرانسپورٹ اور روابط کے فروغ کے حوالے سے بنیادی تنصیبات کے شعبوں میں چین کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :