شہید ملت لیاقت علی خان کی 65 ویں برسی( کل) منائی جائیگی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 18:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہید ملت لیاقت علی خان کی 65 ویں برسی( کل) اتوارکومنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

لیاقت علی خان مشرقی پنجاب کے ضلع کرنال میں پیدا ہوئے اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد آکسفورڈ یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے برطانیہ چلے گئے۔ 16 اکتوبر 1951ء کو لیاقت باغ راولپنڈی میں انہیں گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔ انہیں کراچی میں مزار قائد کے احاطے میں دفن کیا گیا۔ قومی رہنمائوں نے شہید ملت کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ لیاقت علی خان نے پاکستان کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کر کے ثابت کیا کہ وہ پاکستان کے سچے وفادار تھے۔

متعلقہ عنوان :