الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 336 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کر دی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 18:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیل جمع نہ کرانے پر 336 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کر دی۔ ہفتہ کو الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیل جمع نہ کرانے پر 336 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کر دی ٬ قومی اسمبلی کے 67 اور سینٹ کے 22 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی جبکہ دیگر صوبائی اسمبلیوں کے ارکان ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ارکان پارلیمنٹ کے سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کی آخری تاریخ تھی تاہم ارکان کی سہولت کے لئے چھٹی روز بھی تمام دن الیکشن کمیشن کے متعلقہ دفاتر کھلے رہے۔اعدادوشمار کے مطابق پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کی کل تعداد ایک ہزار ایک سو چوہتر ہے جس میں سے اب تک آٹھ سواڑتیس ارکان نے اپنے گوشوارے جمع کرائے ۔…(ع ع /رانا)