وزیراعظم نوازشریف آذربائیجان کا3 روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد پہنچ گئے

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 18:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف آذربائیجان کے تین روزہ دورے کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے ۔ہفتہ کو وزیراعظم محمد نوازشریف آذربائیجان کے تین روزہ دور ہ مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد پہنچے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی٬معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کا آذربائیجان کا یہ پہلا سرکاری دورہ تھا جس میں وزیراعظم نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف ٬ وزیر ا عظم عالطر رئیس زادہ اور دیگر حکام سے ملاقاتیں اور کیں اور ان سے دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جبکہ مسئلہ کشمیر کو بھی اجاگر کیا اور آذربائیجان کی قیادت کو مظلو م کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔ اس دوران پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوطرفہ تعاون کے کئی اہم معاہدوں پر دستخط بھی کئے گئے ۔وزیراعظم نے آذربائیجان کے صدرالہام علیوف کی دعوت پر دورہ کیا تھا۔(خ م)

متعلقہ عنوان :