Live Updates

نوازشریف کے استعفیٰ یا تلاشی دینے تک اسلام آبادبندرہے گا۔عمران خان

یہ حکومت نہیں چلاسکیں گے،ہمارااحتجاج پرامن ہوگا،سارے کارکن مکمل تیاری کرکے آئیں،کل اسلام آباد دھرنے کی تاریخ دونگا،سیاست میرامشن ہےکاروبارنہیں،کرپٹ مافیا نے پاکستان کوتباہ کردیا،جبکہ ترقی نوازشریف کے گھرمیں ہورہی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کاانصاف پروفیشنلزفورم سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 15 اکتوبر 2016 17:44

نوازشریف کے استعفیٰ یا تلاشی دینے تک اسلام آبادبندرہے گا۔عمران خان

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15اکتوبر2016ء) :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سیاست میرا مشن ہے کاروبارنہیں،کرپٹ مافیا نے پاکستان کو تباہ کردیا،ترقی نوازشریف کے گھر میں ہورہی ہے،اسلام آباد میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سمندر نکلے لگا،ہم سڑکیں بند کرینگے،یہ حکومت نہیں چلا سکیں گے،یا نوازشریف استعفیٰ دیگا یا پھر تلاشی دیگا،لیکن ہمارا احتجاج پرامن ہوگا،سارے کارکن مکمل تیاری کرکے آئیں،کل اسلام آباد دھرنے کی تاریخ دونگا،عوام پسے ہوئے طبقوں کو بچانے کیلئے باہرنکلیں۔

انہوں نے آج یہاں مقامی ہوٹل میں انصاف پروفیشنلزفورم کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس نے بھی میربات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت نہیں بادشاہت ہے۔

(جاری ہے)

جس پر اندھوں میں کانا راجااحسن اقبال نے کہا کہ سپریم کورٹ کاچیف جسٹس اپنے دائرے میں رہے۔احسن اقبال سے کہتا ہوں کہ کیا یہ دائرہ ہے کہ ڈنڈے لیکرسپریم کورٹ پر حملہ کردو۔

نوازشریف باہر ہوتے ہیں تو شہزادی ملک چلاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حمزہ شریف کے پیچھے 35سال سے سیاست کرنے والے ہاتھ باندھ کرکھڑے ہوئے ہیں۔شہزادی آتی تو وزیراعظم ہاؤس میں بوڑھے کھڑے ہوتے ہیں۔ادھر بلاول کے پیچھے بھی ایسے ہی اعتزازاحسن جیسے لوگ کھڑے ہوتے ہیں۔حمزہ شریف اور مریم نواز کی کیا قابلیت ہے کہ ڈپٹی پرائم منسٹر اور ڈپٹی وزیراعلیٰ بننے کی؟کیا اوباما کے بعد اسکی بیٹی وائٹ ہاؤس کا چارج سنبھال سکتی ہے؟صدام حسین،کرنل قذافی کے بچے بھی حکومت میں آنے کو تیار تھے۔

ایسا بادشاہت میں ہوتا ہے۔لیکن جمہوریت میں ایسا نہیں ہوتا۔عمران خان نے کہا کہ حکومتی جماعت کے ارکان جانتے ہیں کہ وزیراعظم کرپٹ ہیں۔پبلک آفس کو ذات کیلئے استعمال کرنا کرپشن ہے۔نوازشریف نے ایک سے تیس فیکٹریاں بنائیں،بینکوں سے پیسہ لیا یہ کرپشن ہے۔ٹیکس چوری میں نوازشریف اور آصف زرداری ملوث ہیں۔انہوں نے کہاکہ چھوٹے اور بڑے شریف نے ایک دوسرے کوپابندی والے علاقے میں شوگر ملزلگانے کی اجازت دے دی۔

شوگرملزلگانے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کی فیصلے کو داد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کام نہیں کرہا،نیب میں نوازشریف اور خورشید شاہ نے اپنا آدمی لگایا ہواہے۔نیب میں نوازشریف کے 12کیسزہیں لیکن تحقیقات نہیں ہورہی ہیں۔عمران خان نے کہا کہ میں پیشنگوئی کررہاہوں کہ لوگوں میں شعور آگیاہے۔نوجوانوں میں جنون آگیا ہے۔خواتین میں بھی جذبہ ہے۔کل اسلام آباد دھرنے کی تاریخ دونگا۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سمندر نکلے لگا۔ہم سڑکیں بند کرینگے۔ہم ان کو حکومت نہیں کرنے دینگے۔لیکن ہمارا احتجاج پرامن ہوگا۔سارے کارکن مکمل تیاری کرکے آئیں۔یہ حکومت نہیں چلا سکیں گے،یا نوازشریف استعفیٰ دیگا یا پھر تلاشی دیگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات