برطانیہ مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے اپنا کرداراداکرے٬ بیرسٹر سلطان

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 17:31

ْلندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ برطانیہ مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے اپنا کرداراداکرے ۔ان خیالات کا اظہار لندن میں برطانوی ممبر پارلیمنٹ فیونا فٹزسے ملاقات میں کیا۔

(جاری ہے)

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ برطانوی ممبران پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر قرارداد پیش کر رکھی ہے اور اب اس پر بحث میں بھرپور طریقے سے برطانوی ممبران پارلیمنٹ حصہ لے کر کشمیری عوام کے موقف کی حمایت کریں۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 16 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے ہالینڈ کے دارالحکومت دی ہیگ میں عالمی عدالت انصاف کے سامنے کشمیریوں کے زبردست احتجاجی مظاہرے کی قیادت کریں گے۔دی ہیگ میں قیام کے دوران وہ ہالینڈ کی وزارت خارجہ میں ملاقاتیں کرکے مسئلہ کشمیر اٹھائیں گے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری یورپ کے مختلف ممالک میں بھی جائیں گے اور اسی سلسلے میں وہ گذشتہ دس روز سے برطانیہ میں مختلف شہروں کے دورے پرتھے۔