مضاربہ اسکینڈل کیس ٬مرکزی ملزم شفیق الرحمن کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 17:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) احتساب عدالت نے مضاربہ اسکینڈل کیس میںمرکزی ملزم شفیق الرحمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات طلب کرلی ہیں جبکہ ملزم کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیئے ہیں۔ملزم ملزم ضمانت پر تھااورکئی ماہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

نیب حکام کے مطابق ملزمان نے سیکڑوں لوگوں سے 5 ارب 37 کروڑ 17 لاکھ 38 ہزار 692 روپے کا فراڈ کیا۔نیب حکام کے مطابق ملزمان نے اسلامی طریقہ سرمایہ کاری سے بھاری منافع کی لالچ دے کر پیسے ہتھیائے۔ملزمان نے سرمایہ کاری کے لئے جامعہ بنوریہ کے دارلافتا سے فتوی بھی حاصل کیا۔نیب حکام کے مطابق 12ملزمان کے خلاف نیب آرڈیننس کی دفعہ 9 اور 10 کے تحت ریفرنس زیر سماعت ہی ملزمان کے بینک اکائونٹس پہلے ہی منجمند ہیں۔

متعلقہ عنوان :