پاکستان سمیت دنیا بھر میں15اکتوبرکو دیہی خواتین کا عالمی دن منایا گیا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 17:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں15اکتوبرکو دیہی خواتین کا عالمی دن منایا گیا۔اس دن کو منانے کا مقصد نہ صرف مختلف شعبوں میں دیہی خواتین کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے اوران کے بنیادی حقوق کے بارے میں آگاہی دینا بلکہ ان کی معاشرتی اہمیت کو بھی اجاگر کرنا ہے۔دیہی خواتین کا دن پہلی بار15اکتوبر 2008 کو اقوام متحدہ کی قرارداد کی منظوری کے بعد منایا گیا۔

اس دن کے منانے کا مقصد دیہات میں رہنے والی خواتین کی ان کوششوں کا اعتراف کرنا ہے٬ جن کی بدولت معاشرے اور معیشت میں بہتری پیدا ہو رہی ہے۔پاکستان کے دیہی علاقوں میں رہنے والی خواتین کو صحت٬ تعلیم اور پینے کے صاف پانی سمیت دیگر بنیادی سہولتوں کی کمی کا سامنا بھی رہتا ہے جبکہ پاکستان کی دیہی خواتین کو عام طور پر فرسودہ رسم و رواج اور جاہلانہ روایات کے بھینٹ چڑھادیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی دیہی عورت صرف گھر اور باورچی خانے کو ہی نہیں دیکھتی بلکہ وہ کھیتی باڑی میں بھی مردوں کا ہاتھ بٹاتی ہے لیکن اس کی یہ ساری محنت نہ تو پاکستان کے جی ڈی پی میں شمار کی جاتی ہے اور نہ ہی اس محنت کا اسے کوئی مناسب معاوضہ ملتا ہے۔ بے لوث کام کرنے والی دیہاتی عورت عام طور ہر سماجی دبائو کا شکار بھی رہتی ہیں جبکہ غربت اور وسائل کی کمی بھی دیہی عورتوں کا ایک اہم مسئلہ ہے۔

متعلقہ عنوان :