میڈیا ایسی خبریں اور تجزیے دے جس سے معیشت ترقی کرے ٬بین اقوامی سطح پر مثبت پیغام جائے‘ میاں رحمان عزیز

صحافت کسی بھی ریاست کا چوتھا ستون ہوتا ہے ٬ پاکستان کی معاشرتی اور اقتصادی ترقی میںمیڈیا کا کردار بہت اہم رہا ہے

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 17:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) اور سپیئریئر یونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے ’’اقتصادی ترقی میں میڈیا کے کردار‘‘ کے عنوان سے خصوصی سمینار ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور میں منعقدکیا گیا۔جس میں مقامی صحافیوں٬سماجی کارکن٬کاروباری برادری اور طلباء طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کیا۔

اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئر مین میاں رحمان عزیز نے کہا کہ معاشرے میں میڈیا کا کردار نہایت اہم ہے٬میڈیا ایسی خبریں اور تجزیے دے جس سے معیشت ترقی کرے اور بین اقوامی سطح پر مثبت پیغام جائے۔ انہوں نے مزیدکہا صحافت کسی بھی ریاست کا چوتھا ستون ہوتا ہے ٬ پاکستان کی معاشرتی اور اقتصادی ترقی میںمیڈیا کا کردار بہت اہم رہا ہے اور جمہوریت کی مظبوطی میں میڈیا نے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا نے کاروبار٬ کاروباری برادری کے حقوق اور معیشت کی بہتری کے لئے ہمیشہ آواز بلند کی ہے ۔ لاہور چیمبر کے نو منتخب صدر عبدالباسط نے کہا کہ اقتصادی ترقی میں میڈیا کا کردار نہایت اہمیت کا حامل رہا ہے۔انہوں نے کہا ہمارا میڈیا75 فیصد Air time سیاست اور سیاست سے متعلق پروگرام پر کرتا ہے اور باقی 25 فیصد وقت تمام بیٹ پر کرتا ہے جبکہ اسے 20 فیصد Air time صرف کاروباری پروگرام کے لئے مختص کرنا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران سی پیک کا حصہ بننے کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا چھوٹے اور بڑے ڈیموں کی تعمیر پر زور دے اور اس حوالے سے پروگرام منعقد کروائے اور صحافیوں کو چاہئے کہ وہ مثبت رپورٹنگ کو فوقیت دیں۔اس موقع پر پنجاب کے پارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن ٬رکن صوبائی ا سمبلی رانا محمد ارشد کا کہنا کہ پاکستان کی ترقی میں میڈیا کا کردار نہایت مثبت اور اثر انداز رہا ہے۔

پاکستان اب معاشی طور پر ایک مضبوط ملک ہے اور دنیا بھر سے لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں ۔ میڈیا کو چاہئے کہ وہ دنیا میں پاکستان کا اچھا تاثر پیش کر کے اپنا فرض پورا کرئے۔ ایف پی سی سی آئی آر اینڈ ڈی کمیٹی کے چیئرمین منظور الحق ملک نے کہاکہ میڈیا کی بدولت ہمارے معاشرے اور اخلاقیات میں مثبت تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف پی سی سی آئی اور کاروباری برادری نے ہمیشہ میڈیا کو سپورٹ کیا اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔سینئر کالمسٹ اسلم ڈوگر٬سہیل ریاض راجہ ٬بلال ساہی٬رحمت اللہ جاوید اوردیگر نے بھی اپنی اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :