وفاقی وزیر داخلہ سے روزنامہ ڈان کے ایڈیٹر ظفر عباس کی ملاقات٬خبر بارے حکومت کی جانب سے کی جانیوالی انکوائری بارے گفتگو

خبر بارے تحقیقات کا مقصد رپورٹ کے تمام پہلوؤں ٬محرکات کو بے نقاب کر نا ہے٬ معاملے کی انکوائری کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا٬ چودھری نثار ڈان نیشنل سیکیورٹی کے معاملات پر ملکی مفاد کا تحفظ ٬ذمہ دارانہ کردار ادا کرتا رہا ٬معاملے کی انکوائری میں مکمل تعاون کرینگے٬ ظفر عباس

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 17:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے ہفتہ کو پنجاب ہائوس میں انگریزی اخبار روزنامہ ڈان کے ایڈیٹر ظفر عباس نے ملاقات کی ٬ جس میں نیشنل سیکیورٹی کے حوالے سے روزنامہ ڈان کی خبر اور اس حوالے سے حکومت کی جانب سے کی جانیوالی انکوائری کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات اور قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ خبر کے حوالے سے تحقیقات کا مقصد مذکورہ رپورٹ کے تمام پہلوؤں اور محرکات کو بے نقاب کر نا ہے٬ انہوں نے کہا کہ معاملے کی انکوائری کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا٬ اس موقع پر روزنامہ ڈان کے ایڈیٹر ظفر عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈان نیشنل سیکیورٹی کے معاملات پر ملکی مفاد کا تحفظ اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرتا رہا ہے انہوں نے ادارے کی طرف سے معاملے کی انکوائری میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔