تین فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ درج

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) خروٹ آباد پولیس نے گزشتہ روز سبزل روڈ پر دہشتگردی کانشانہ بننے والے تین فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سبزل روڈ پر ازبک چوک کے قریب پیدل گشت کرنے والے فرنٹیئر کور کے تین اہلکاروںکو نامعلوم دہشتگردوں نے دہشتگردی کا نشانہ بنایا خروٹ آباد پولیس نے تینوں اہلکاروں کے قتل کا قتل اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے کا رروائی شروع کر دی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :