معذور لڑکی زیادتی کیس : ملزم کرشن کمار کے جیل ٹرائل عدالت میں چیلنج

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) پمز اسپتال میں معذور لڑکی سے زیادتی کے کیس میں وارڈ بوائے کرشن کمار کے جیل ٹرائل کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف محمود کی عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں مدعی کے وکیل زاہد آصف چوہدری نے موقف اختیار کیا کہ چیف کمشنر اسلام آباد نے قانون اور ہائیکورٹ کے کردار کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا اور عدالتی امور کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کی٬آئین اور قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے٬عدالت نے ملزم کے وکیل زاہد آصف چوہدری کی جانب سے دائر درخواست پر سرکار اور مدعی کو نوٹس جاری کر دیئے۔

26 اکتوبر کو جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن پر بحث ہو گی٬نومسلم ملزم محمد کبیر عرف کرشن کمار کو پمز میں زیر علاج معذور لڑکی نجمہ بی بی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔۔

متعلقہ عنوان :