پانامہ چوروں کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کا معاملہ٬ عدالت کاجواب جمع نہ کرانے پر پولیس پر اظہار برہمی٬ 22 اکتوبر تک جواب طلب

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) پانامہ چوروں کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کا معاملہ٬ عدالت کاجواب جمع نہ کرانے پر پولیس پر اظہار برہمی٬ 22 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔ناسلام آباد کی سیشن کورٹ نے منی لانڈرنگ کے ذریعے رقم بیرون ملک منتقل کر کے آف شور کمپنیاں بنانے والے پانامہ لیکس کے کرداروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا ہے٬اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف محمود نے ایک شہری شہناز بٹ کی درخواست پر سماعت کی٬دوران سماعت ایس ایچ او آبپارہ کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے٬ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پانامہ لیکس میں ان ملزمان کے نام آئے ہیں جنہوں نے منی لانڈرنگ کے ذریعے رقم بیرون ملک منتقل کی اور ٹیکس چوری کے لیے آف شور کمپنیاں بنائیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے درخواست کے باوجود پانامہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا اور قانونی مشیروں سے مشاورت کا کہہ کر ٹال دیا۔ ایس ایچ او کا موقف تھا ملزمان انتہائی بااثر اور بڑے عہدوں پر فائز ہیں۔۔لہذا عدالت ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کرے اور قوم کی رقم لوٹنے والوں کے خلاف پولیس کو تفتیش کا حکم بھی دیا جائے۔۔ عدالت نے تھانہ آب پارہ کے ایس ایچ او سے 22 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :