پاکستان نرسوں کو سپیشلائز تربیت کیلئے بھی ترک پنجاب بھیجا جائے گا‘ وزیراعلیٰ شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب کے ہسپتالوں کی نرسوں کو دو مراحل میں ترکی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب کے ہسپتالوں کی نرسوں کو دو مراحل میں ترکی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلہ میں پاکستانی نرسیں ترکی میں صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے ترک تجربہ سے استفادہ حاصل کریں گی جبکہ دوسرے مرحلہ میں نرسوں کو مکمل تربیت کیلئے ترک بھیجا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ فیصلہ ترکی کی وزارت صحت کے مشیر حسن کاگل کی سربراہی میں ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نرسوں کو سپیشلائز تربیت کیلئے بھی ترک پنجاب بھیجا جائے گا۔ اس موقع پر ترک وفد نے کہا کہ ترک وزارت صحت پنجاب کے ہیلتھ کیئر پروگرام میں مکمل تعاون کرے گی۔ (اے ملک)

متعلقہ عنوان :