شادباغ کے علاقہ بھگت پورہ میں نامعلوم کار سواروں نے ایک تاجر خرم کو اغوا کرلیا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) شادباغ کے علاقہ بھگت پورہ میں نامعلوم کار سواروں نے ایک تاجر خرم کو اغوا کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ مغوی تاجر خرم بھگت پورہ کی ایک دکان سے پیزا لینے کیلئے گھر سے نکلا۔

(جاری ہے)

پیزا خرید کر واپسی کو جانے کیلئے دکان سے نکلا ہی تھا کہ وہاں پر پہلے سے موجود نامعلوم کار سواروں نے اسے زبردستی دبوچ لیا اور اپنی کار میں بٹھا کر نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔ خرم کے اہلخانہ نے خرم کے اغوا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے تھانہ شادباغ پولیس کو درخواست دے دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے مغوی بیٹے کی کسی سے دشمنی نہ تھی۔ انہوں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ان کے بیٹے کو بعض پولیس اہلکار اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ (قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :