کسی میں ہمت نہیں کہ وہ اسلام آباد کو بند کر اسکے٬طلال چوہدری

کریک ڈائون کی صورت میںسب سے زیادہ گرفتاریاں کنٹینر سے ہوں گی ٬رہنما ن لیگ

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کسی میں ہمت ہے تو اسلام آباد بند کرکے دکھائے ۔ عمران خان کے اردگرد کرپٹ لوگ ہیں اگر کریک ڈائون ہوا تو سب سے زیادہ گرفتاریاں کنٹینر سے ہونگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز اپنا ردعمل دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے کبھی تعمیری بات نہیں کی تعمیری بات نہ کرنا اور فساد ڈالنا عمران خان کی عادت ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان اسلام آباد بند کرنے کی دھمکیاں دینا چھوڑ دیں اسلام آباد کھلا رہے گااگر کسی میں ہمت ہے تو اسلام آباد بند کرا کردکھائے طلال چوہدری نے مزید کہا کہ عمران خان کے اردگرد لوگ عمران خان کے کنٹینر پر ہوتے ہیں اسلام آبادمیں کریک ڈائون ہوا تو سب سے زیادہ گرفتاریاں عمران خان کے کنٹینر سے ہی ہوں گی ( ر ا ش د )

متعلقہ عنوان :