چینی صدر برکس سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارتی ریاست گوا پہنچ گئے

پانچوں ممالک کے رہنما برکس تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالات کرینگے

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:31

گوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) چین کے صدر شی جن پنگ برکس کے ابھرتے ہوئے مارکیٹ بلاک برکس جس میں برازیل ٬ روس ٬ بھارت ٬ چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے ہفتے کو مغربی بھارتی ریاست گو ا پہنچ گئے ٬ توقع ہے کہ پانچوں رکن ممالک کے رہنماء 15اور 16اکتوبر کو ہونیوالی سربراہی کانفرنس میں برکس تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے ٬ سربراہی کانفرنس کے اختتام پر اتوار کو گوا ڈیکلریشن جاری کیا جائے گا ٬ چینی صدر شی برازیل کے صدر مچل ٹیمر ٬ روسی صدر ولادی میر پیوٹن ٬ بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی ٬ اور جنوبی افریقہ کے صدر جیٹو زوما کے ہمراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے ٬ یہ اس نوعیت کی آٹھویں کانفرنس ہو گی ٬ پانچوں رہنما برکس بزنس کونسل کے نمائندوں اور بم سٹک (باہمی سیکٹورل ٹیکنیکل و اقتصادی تعاون کیلئے خلیج بنگال منصوبے ) کے رکن ممالک کے مملکتی رہنمائوں کے ساتھ ڈائیلاگ کریں گے ٬بم سٹک جو جنوبی ایشیاء اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کو ملانے کے لئے شامل کیا گیا ہے بنگلہ دیش ٬ بھوٹان ٬ بھارت ٬ میانمر ٬ نیپال ٬ سری لنکا اور تھائی لینڈ پر مشتمل ہے ٬ صدر شی سربراہی کانفرنس کے موقع پر دوسرے ممالک کے رہنمائوں کے ساتھ بھی د و طرفہ مذاکرات کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :